کراچی سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو گلی کوچوں میں ان کے لیے چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلدیاتی بل کے خلاف گزشتہ گیارہ دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی ایک وفد گزشتہ روز جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا تھا جہاں سید ناصر حسین شاہ، سید وقار مہدی اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے بلدیاتی بل پر مذاکرات ہوئے تھے۔

مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیر مقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

سندھ اسمبلی بلڈنگ کے باہر منعقدہ جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کی آمد پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکائے دھرنا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جاگیردارا نہ سوچ کے حامل لوگوں نے بلدیاتی قانون منظور کیا۔

مل کر کام کرنا ہوگا، عامر خان: سب کو ساتھ ملنا ہوگا، عشرت العباد

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی نے بلدیاتی قانون کے خلاف آواز بلند کی۔


متعلقہ خبریں