اومیکرون: خصوصی ویکسین کا ٹرائل ماہ رواں میں شروع کرنیکا اعلان


نیویارک: عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیار کردہ خصوصی ویکسین کی آزمائش ماہ رواں کے اختتام تک انسانوں پر شروع کردی جائے گی۔ یہ اعلان امریکی کمپنی فائزر کے سی ایس او نے کیا ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1649 کورونا کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی جریدے انسائیڈر کے حوالےسے بتایا ہے کہ فائزر کی جانب سے یہ اعلان چیف سائنٹیفک آفیسر مائیکل ڈولسٹن نے کیا ہے۔

فائزر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پوری دنیا میں اومیکرون کے حوالے سے شدید تحفظات اور خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔

سی ایس او مائیکل ڈولسٹن کے مطابق کلینکل ٹرائلز کا بنیادی مقصد اس بات کی جانچ کرنا ہو گا کہ نئی ویکسین اومیکرون کے خلاف کس قدر مؤثر ثابت ہو گی؟ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اومیکرون کے لیے مخصوص ویکسین کی ضرورت پڑے گی یا نہیں؟

کورونا کی ایک اور نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر اپنی اس اپ ڈیٹڈ ویکسین کو مارچ تک مارکیٹ کرنے کے حوالے سے ابھی تک پرعزم ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ویکسین مارچ تک تیار ہو جائے گی لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ وہ استعمال بھی ہو گی یا نہیں؟

کورونا کیسز میں اضافہ، مثبت کیسز کی شرح3.16 فیصد ہو گئی

دوا ساز کمپنی فائزر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کا مقصد موجودہ ویکسین اور اومیکرون کے لیے اپ ڈیٹ ویکسین کے مدافعتی ردعمل کا موازنہ کرنا ہے۔ ٹرائل میں رضاکاروں کو ویکسین کی چوتھی خوراک استعمال کرائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں