ویکسین لگوائیں، زندگی بچائیں، ویکسین یافتہ افراد میں موت کی شرح نہایت کم


کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسین ہے، ویکسین یافتہ افراد میں موت کی شرح نہایت کم پائی جاتی ہے، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز سی ڈی سی نے نئی تحقیق جاری کردی۔

ریسرچ کے مطابق ویکسین عالمی وبا کو کنٹرول کرنے میں موثر ثابت ہوئی ہے، امریکی ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد میں کوویڈ 19 سے شدید بیماری اور موت انتہائی کم ریکارڈ کی گئی۔

امریکہ بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین یافتہ افراد میں سے 185 افراد میں کورونا کی شدت دکھائی دی جبکہ 36 ہلاک ہوئے۔ مزید ڈیٹا سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویکسین شدہ لوگوں کا کورونا سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 14 گنا کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں ڈبل سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے نیو یارک سٹی میں اسی طرح کے رجحان کا حوالہ دیا، جہاں بغیر ٹیکے لگائے اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ ویکسین شدہ اسپتالوں میں داخل ہونے کی تعداد بہت کم ہے

دوسری جانب عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیار کردہ خصوصی ویکسین کی آزمائش ماہ رواں کے اختتام تک انسانوں پر شروع کردی جائے گی۔

کورونا کیسز میں اضافہ، مثبت کیسز کی شرح3.16 فیصد ہو گئی

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر اپنی اس اپ ڈیٹڈ ویکسین کو مارچ تک مارکیٹ کرنے کے حوالے سے ابھی تک پرعزم ہے۔

دوا ساز کمپنی فائزر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کا مقصد موجودہ ویکسین اور اومیکرون کے لیے اپ ڈیٹ ویکسین کے مدافعتی ردعمل کا موازنہ کرنا ہے۔ ٹرائل میں رضاکاروں کو ویکسین کی چوتھی خوراک استعمال کرائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں