حکومت کچھ نہیں کر سکتی،چاہتا ہوں کہ اب یہ چلی جائے، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف زرداری کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ یہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی،چاہتا ہوں کہ یہ پہلے دن چلی جائے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری باہر نکلے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے؟ جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ جواب آیا کہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ،میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ نا معقول ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی،اور اب تاریخ نے بھی ثابت کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں،عوام کے جو حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں