پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی قیمت مقرر


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 250 روپے ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ نجی ٹکٹ کمپنی کے ذریعے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7، متبادل اور سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے اینٹی کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونا لازمی ہو گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا مرحلہ کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 7 کے ٹکٹوں کی فروخت منگل کی سہ پہر 3 بجے سے شروع ہو جائے گی جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔

خصوصی رعایت میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں