ایل این جی ٹرمینل معاہدے میں قطر کا پاکستان کیلئے اہم اعلان


قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا۔

وزارت بحری امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ وفاقی سیکرٹری بحری امور، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر بھی ویڈیو کانفرنس میں شریک تھے۔

قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کیا۔ ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لیے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہو گا اور قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کیے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہو گا۔

پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لیے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہو گا اور قطری وزیر الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں