انسان کی جان ‘سور’ کے دل نے بچا لی


میڈیکل سائنس کی دنیا میں بڑا کارنامہ، دل کی تبدیلی کےلیے انسان کے دل کی ضرورت ختم، امریکا میں ڈاکٹروں نے انسان کو جانورکا دل لگادیا۔

شاندار کارنامہ انجام دینے والے پاکستانی ڈاکٹر منصور کا کہنا ہے کہ پہلے تجربات میں بندر کے دل کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن سور کے دل کا تجربہ مفید ثابت ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے دل کو 57 سالہ شخص میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کردیا، جس کے بعد ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے جنہیں کسی جانور کا دل لگایا گیا ہو۔

 

دل کی پیوندکاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر منصور محی الدین کے مطابق سرجری سے قبل سور کے ڈی این میں تین جینز حذف کرکے چھ انسانی جینز شامل کیے گئے جو دل کو قبول کرنے کا سبب بنے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرون نے زندگی بچا لی

رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ مریض کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا تھا جس کے باعث انسانی دل کی پیوند کاری ممکن نہیں تھی۔ ڈاکٹر منصور نے کہا کہ اس بات پر گہری نظر رکھی جائے گی کہ سور کا دل مریض کے جسم میں کیسے کام کر رہا ہے۔

ٹرانسپلانٹ پر ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئی۔ ڈاکٹر منصور کے مطابق چند مہینوں کے سور کا دل حجم میں بالغ انسان کے دل کے برابر آ جاتا ہے اور اس کی ساخت انسانی دل سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔

اس سے قبل انسان میں بندروں کے دل ٹرانسپلانٹ کرنے کے تجربے کئے گئے جو کامیاب نہیں ہو سکے۔


متعلقہ خبریں