امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ، دس افراد ہلاک


آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک ہو گئے جن میں نو طالب علم اور ایک استاد شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے دو پولیس افسر زخمی ہوئے تمام  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسی اسکول کا طالب علم  ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی اور اس نے آرٹس کلاس میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر لڑکوں نے کلاس سے باہر بھاگ کر الارم بجا دیا جس پر پورے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبا و اساتذہ جان بچانے کے لئے باہر بھاگ نکلے۔

حکام کے مطابق تین مختلف اسپتالوں میں 12 افراد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں پچھلے آٹھ روز کے دوران اسکول میں فائرنگ کا یہ تیسرا جبکہ رواں سال کے دوران 22 واں واقعہ ہے۔


متعلقہ خبریں