امجد جاوید سلیمی نئے آئی جی موٹر وے پولیس تعینات


اسلام آباد: آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

امجد جاوید سلیمی کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دے کر نیا آئی جی موٹروے پولیس تعینات کردیا گیا ہے، دونوں پولیس افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، امجد جاوید سلیمی اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس تھے۔

ذرائع کے مطابق کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں