پی آئی اے: جعلی ڈگری پر 819 اور1000 گھوسٹ ملازمین کو نکالا گیا، غلام سرور


اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری پر ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سے 819 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان: پی آئی اے کو 7 ارب90 کروڑ کا نقصان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ایوان بالا( سینیٹ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سے ایک ہزار گھوسٹ ملازمین کو بھی نکالا گیا ہے۔

وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے سے تین ہزار ملازمین کو نکالنے پر پیکج منظور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ایک ہزار900 ملازمین نے وی ایس ایس پیکج سے استفادہ حاصل کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے سینیٹ کو بتایا کہ دنیا میں فی جہاز 250 ملازمین کا عملہ ہوتا ہے جب کہ پی آئی اے میں فی جہاز 550 ملازمین کا عملہ ہے۔

جعلی ڈگری، پی آئی اے کے 402 ملازمین فارغ، قومی اسمبلی میں جواب جمع

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کا ایوان میں کہنا تھا کہ ہمیں تو پہلے بتایا گیا تھا کہ جعلی ڈگری پر 1500 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں