سندھ: کورونا کے مزید ایک ہزار 347 کیسز رپورٹ


کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 88 ہزار 637 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 99 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اومیکرون کے بھی مزید 40 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سندھ میں اومیکرون کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 407 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق سندھ میں اومیکرون کے مثبت کیسز میں زیادہ تر مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے 42 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

حکومت نے کورونا ویکسین کا اہم ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر

اعداد و شمار کے تحت سندھ میں کورونا سے مزید 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد سات ہزار 691 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار647 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں