تین سال میں کوئی پودا پھل نہیں دیتا، عمران خان کو تھوڑا سا وقت دیں، عطااللہ


پاکستان کے معروف گلوکار عطااللہ عیسی خان خیلوی نے کہا ہے کہ تین سال میں کوئی پودا پھل نہیں دیتا، عمران خان کو تھوڑا سا وقت دیں۔جس قوم کو بگڑنے میں 30 35 سال لگے ہوں اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی عمران خان سے ناراضگی چل رہی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے شعر سنایا کہ دل اس کو دیا وہی اس میں رہے گا، ہم لوگ امانت میں خیانت نہیں کرتے۔

تنقید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے،جب ہمارا دور تھا اس وقت خبر دیر سے پہنچتی تھی کہ لوگ برا بھلا کہ رہے ہیں، اب فوراً خبر مل جاتی ہے۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی

انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا جب دل چاہتا ہے میں ان سے ملاقات کر آتا ہوں۔

عطااللہ نے کہا کہ اگر عمران خان مجھے کوئی ذمہ داری دیں تو میں قبول نہیں کروں گا کیونکہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا۔


متعلقہ خبریں