پی ڈی ایم کے  انتظار میں رہے تو بہت دیر ہو جائے گی، راجہ پرویز اشرف

چیف جسٹس اور جج صاحبان پارلیمنٹ کے دائرے میں مداخلت نہ کریں، اسپیکر کا خط

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور جے یو آئی کے بغیر لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر پی ڈی ایم کے  انتظار میں رہے تو بہت دیر ہو جائے گی۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیر نعیم الدین سیالوی نے پیپلز پارٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی اپنی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ والا بلدیاتی نظام پنجاب میں بھی لے کر آئیں۔


متعلقہ خبریں