پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت جلد مقرر کرنیکی استدعا

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے اور فیصلہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اتنظار ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ سامنے آئے، فواد چودھری

ہم نیوز کے  مطابق یہ استدعا پاکستان تحریک انصاف نے کی ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواست میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مکمل ریکارڈ تک بھی رسائی مانگی گئی ہے۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی

فرخ حبیب کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے مالی ماہرین کو مکمل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی۔

عمران خان فارن فنڈنگ جرم میں استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ میں سماعت ہو: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عبوری جائزہ رپورٹ بھی جمع کرا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں