آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا۔

سانحہ مری میں ہوٹلوں کو بدنام کرنا سازش ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری گئیں، ہمیں روکنا چاہیے تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے کہا کہ لوگ رک نہیں رہے تھے، پولیس سے الجھ رہے تھے۔

مری انگریزوں کے ڈھانچے پہ چل رہا ہے، ریاستی ڈھانچہ بہتر کیا جائے: وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ پولیس کا کام نہیں تھا، ہم نے فورسز سے مدد لی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ایسی برفباری نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں