جماعت اسلامی والے بھی ایم کیو ایم کی طرح باتیں کر رہے ہیں، سعید غنی

جماعت اسلامی والے بھی ایم کیو ایم کی طرح باتیں کر رہے ہیں، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی والے بھی ایم کیو ایم کی طرح باتیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کو بد ترین شکست ہو گی۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرسعید غنی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی والے اس وقت کہاں تھے؟ جب کراچی میں قتل و غارت گری ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیر مقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ نہیں کیا بلکہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح تحریک انصاف کو سندھ میں بھی ناکامی ہوگی۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں میئر ایم کیوایم کا رہا ہے اور بربادی کا الزام ہم پر لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اب ٹھپے مارنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کراچی میں پانی کے دو ارب روپے سے زائد کے منصوبے پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں