مری جانے پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ حکومت پنجاب کریگی، وزارت داخلہ

بارشوں اور برفباری

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مری جانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی۔

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر 17 میل تک اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ناکے ختم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان وفاقی وزارت داخلہ کےمطابق مری جانے والے ناکوں پر پنجاب پولیس تعینات رہے گی اور مقامی افراد کو شناختی کارڈ دکھا کر مری جانے کی اجازت ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی افراد کو بد ستور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے مری جانے کی اجازت ہوگی۔

سانحہ مری میں ہوٹلوں کو بدنام کرنا سازش ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا بیان اس بیان کے تھوڑی دیر بعد آیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آج شب 9 بجے سے مری کو کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں