امریکہ کا افغانستان کو 308 ملین ڈالر امداد کا اعلان

پڑوسی سرحدیں کھلی رکھیں، 5 لاکھ افغان ملک چھوڑ سکتے ہیں: اقوام متحدہ

امریکہ نے افغانستان کو 308 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتطامیہ افغانستان کو 308 ملین ڈالر انسانی امداد دے گی۔

رپورٹ کے مطابق امداد فلاحی تنظیموں کے زریعے تقسیم کی جائے گی جب کہ امریکہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔

امریکہ کا افغان عوام کی مدد کے لیے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

گزشتہ دنوں  نائب  افغان وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان کی صورت حال کو سنگین قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے  امداد کی اپیل کی تھی۔

ایک ویڈیو بیان میں ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغانوں کے پاس کھانے کے لیے خوراک، پہننے کے لیے کپڑے اور رہنے کے لیے چھت نہیں، افغانستان کی صورت حال سنگین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے، طالبان عالمی برادری کی امداد افغانوں تک پہنچانے کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں