لوگ ایس او پیز نظرانداز کر رہے ہیں، کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیر صحت

میرپور آزاد کشمیر کے 7 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بند

کراچی: سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کاہ ہے کہ لوگ کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کررہے ہیں اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سندھ: کورونا کے مزید ایک ہزار 347 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ کورونا ویکسی نیشن سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر اہلکاروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن پر اب دوبارہ سختی کرنا ہو گی۔

حکومت نے کورونا ویکسین کا اہم ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ تمام شہریوں سے ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو آن بورڈ لیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کریں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 99 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے شاپنگ مالز اور شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں