کورونا کے بعد لتا منگیشکر کو نمونیا بھی ہو گیا


بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان میں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔

بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لتا کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جہاں کورونا کے ساتھ نمونیا کا علاج بھی کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سے 12 دن اسپتال میں ہی رہنا ہو گا، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت کی بحالی کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

لتا منگیشکرکی بھانجی نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی اور زندگی کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یاد رہے بھارتی گلوکارہ کو 2019 میں بھی سانس کے مسئلے کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ لتا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی۔

لتا نے انیس سو بیالیس میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا.

1929 میں پیدا ہونے والی لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ بھارتی گلوکارہ اب تک 50 ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں، وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں

 


متعلقہ خبریں