امریکہ میں خون کا بحران پیدا ہو گیا

امریکہ میں خون کا بحران پیدا ہو گیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد خون کا بحران پیدا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریڈ کراس کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں بندش کی وجہ سے خون کا بحران پیدا ہوا ہے کیونکہ خون کے عطیات میں بڑی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکولوں سے ملنے والے سب سے زیادہ خون کے عطیات کی شرح 62 فیصد تک گر چکی ہے اور اس بڑی کمی کے بعد امریکہ میں خون کا بحران پیدا ہو گیا۔

کورونا وائرس کے باعث پروگرام ملتوی ہونے اور طبی عملے کی کمی کی وجہ سے بھی خون کے عطیات کی کمی کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے 10 فیصد تک خون کے عطیات میں کمی ہوئی۔

امریکہ میں خون کی قلت نے تھیلیسمیا اور اس جیسی دیگر ایسی بیماریاں جن میں خون کی منتقلی ضروری ہوتی ہے ان کے مریضوں کی زندگی موت کے خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کو نئے سکینڈل کا سامنا

ریڈ کراس کا کہنا ہے پہلے سے جمع کیے گئے خون کو محض ایک یا ڈیڑھ ماہ ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور اس کے بعد خون کی فراہمی بری طرح متاثر ہو جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے دوران جس طرح دوسرے ادارے اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں تو ریڈ کراس کو بھی اس سے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں