اس صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے ، بلاول بھٹو



چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید، قومی اسمبلی کے اجلاس  میں خطاب کے دوران بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کمزور پوزیشن کے ساتھ  آئی ایم ایف کے پاس گئی، اس لیے کمزور ڈیل کرنے پر مجبور ہوئی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ اب ملک کے غریب عوام اٹھائیں گے، بیکری کاسامان، بچوں کےدودھ پربھی 17فیصد ٹیکس لگادیا گیا۔ خام مال پرٹیکس،ادویات مزیدمہنگی کرنےجارہےہیں، نیا پاکستان کا مطلب مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم سے لگتا تھا کہ وزیراعظم بن کر یہ سائیکل پر آئیں گے لیکن عمران خان خود بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس بھی ہیلی کاپٹر پر آتے ہیں، وزیراعظم خود تو جہاز کا سفر کرتے ہیں عوام کو سائیکل پر چڑھا دیا، جو کسی اور کی وجہ سے حکومت بنائیں ان کو عوام کی پراوہ نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان! قوم کو بتاؤ، یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یا آئی ایم ایف کا ؟حافظ حمد اللہ

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ منی بجٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ٹیکسز سے مزید مہنگائی آئے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ منی بجٹ لانے کے بعد آپ عوام میں نہیں جا سکیں گے، حکومتی ارکان بھی اپنے حلقوں میں جاکر معاشی کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتے، اس ملک کے عوام جو حکومت کا حشر کریں گے اس کا جلد پتہ لگ جائےگا، خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو تھوڑا ٹریلر دکھایا ہے۔

 


متعلقہ خبریں