بھارت وزارت اطلاعات و نشریات کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، ہیکرز نے اکاونٹ کا نام ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے نام سے بدل دیا۔ ہیک کرنے کے بعد “گریٹ جاب” کی ٹوئٹ بھی کی گئی، ہیکنگ کے کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اکاونٹ بحال کرلیا۔
The official account of India’s Ministry of Information and Broadcasting seems to have been hacked – by someone who’s quite the fan of Elon Musk pic.twitter.com/l7yfOrqQ7O
— omar r quraishi (@omar_quraishi) January 12, 2022
ہیکرز نے مختلف لنکس بھی ٹوئٹ کیے، ایک ماہ قبل 12 دسمبر 2021 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ بھی ہیک ہوا تھا۔ ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی گئی تھی کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔