سندھ میں کورونا کے مزید 1648 نئے کیسز رپورٹ

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 1648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے بعد لتا منگیشکر کو نمونیا بھی ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بتایا ہے کہ کورونا  کیسز کی تعداد چارلاکھ 90 ہزار285 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 7691 ہو چکی ہے۔

سید مرادعلی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا متاثرین میں سے 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 14 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

لوگ ایس او پیز نظرانداز کر رہے ہیں، کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیر صحت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1405 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار 52 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں