منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے، وزیراعظم

بڑے مجرم نے اچکن سلوائی تھی، بڑی خوشی ہوئی اسکا خواب ادھورا رہ گیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

آرمی چیف نے یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت ملک میں کھاد کی طلب و رسد کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں انتہائی سختی سے ہدایت کی کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد کی مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہے۔

ای سی سی اجلاس: کھاد پر سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعظم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کو متاثرکر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عمران خانے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوریاکی قلت سے متعلق افواہیں دور کرنے کے لیے مؤثرآگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے اوسطاً  19 ہزارمیٹرک ٹن فی دن کھاد کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔


متعلقہ خبریں