وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پیپرا رولز سے استشنیٰ مانگ لیا

وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پیپرا رولز سے استشنیٰ مانگ لیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استشنیٰ مانگ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن ای وی ایم  مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تین ہزار 900 مشینوں کی تیاری کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی ٹینڈرز اس لیے نہیں کر رہا ہے کہ پیپرا رولز آڑے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن سے رابطہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے گی کہ مشینوں کی تیاری کے لیے کیا طریقہ اختیار کرنا ہے؟ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اگر ٹینڈرنگ کے عمل میں جائیں گے تو وقت ضائع ہو گا۔

وزرات سائنس کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ دو سالوں میں جتنے الیکشن بھی ہوں وہ ای وی ایم پر ہی ہوں۔


متعلقہ خبریں