وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ: پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، آرمی چیف

ہم نیوز نے وزیراعظم آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے اس بات کا اظہار آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس دورے میں وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کریگا

آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے پہ جب وزیراعظم عمران خان پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کو اس موقع پر ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کورکمانڈرز کانفرنس ، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کاوش کو سراہا۔


متعلقہ خبریں