حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر فضا حسین المعروف حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حریم شاہ کی پہلی تنخواہ نے کیا سب کو حیران

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو باضابطہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خط میں انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹک ٹاکر کے ویزے ،امیگریشن اور دیگر ضروری سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ہم نیوز نے ایف آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

دستاویزات کے تحت فضا حسین المعروف حریم شاہ نے 10 جنوری کی شب قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحا، قطر کے لیے سفر کیا تھا۔

حریم شاہ اور فاروق ستار کی ملاقات، اصل کہانی

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ پر متعین کسٹمز اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس میں انہوں ںے دعویٰ کیا کہ وہ بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے جو ویڈیوز شیئر کی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں ہاتھوں میں پکڑے ہوئے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے جاری کردہ ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ نہ انہیں کسی نے روکا اور نہ ہی کوئی روک سکتا ہے حالانکہ وہ پہلی مرتبہ اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر برطانیہ آرہی تھیں۔

فضا حسین المعروف حریم شاہ نے جاری کردہ ویڈیو میں تلقین بھی کی ہے کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور وہ بہت آسانی سے اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئیں۔

ایک اور سیاستدان حریم شاہ کے نشانے پر

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں ذرائع ابلاغ پہ آنے کے بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں