وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوامیں طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے نجات دینے کے لئے حکمت عملی تیار

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ پالیسی کے اطلاق کا فیصلہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک قائم کیے گئے ہیں۔

بھاری بستوں کو ’پھولوں‘ کی طرح ہلکا کرنا پڑے گا

اس سلسلے میں ہم نیوز نے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی کے تحت بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر آئیں گے۔

برطانیہ: مسلمان بچے سخت سردی میں نماز پرھنے پر مجبور ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں