بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کورونا، دیگر اقسام کی نسبت اومیکرون زیادہ تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟

ہم نیوز نے اس ضمن میں ترجمان سی اے اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت مثبت کورونا ٹیسٹ والے مسافروں پر دس روز کے لیے حکومتی قرنطینہ سینٹرز میں رہنے کی عائد شرط ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اب کورونا کے مثبت ٹیسٹ والے مسافر اپنے گھروں پر ہی 10 روز کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ

سی اے اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق لاگو رہیں گے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 1648 نئے کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں کو کورونا مثبت آنے کی صورت میں ہوٹل یا سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں قیام کرنا پڑتا تھا۔ سرکاری سینٹرز سے متعدد افراد کے فرار ہونے کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں