کورونا کا سب سے بڑا وار، دنیا میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ


کورونا کا سب سے بڑا وار،  دنیا بھر میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دو دن میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 60لاکھ سے زائد ہو گئی۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا سے اب تک 31کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 55لاکھ سے زائد ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی،  یہ تخمینہ 2022 کے پہلے ہفتے میں پورے یورپ میں رپورٹ ہونے والے 70 لاکھ نئے کیسز کے بعد لگایا گیا ہے، دو ہفتوں کے عرصے میں انفیکشن کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار: کورونا بےقابو، ایک دن میں 3 ہزار 19 کورونا کیسز رپورٹ

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کورون ویکسین شدہ افراد کے لیے شدید بیماری کا سبب نہیں بنتی ہے- اس کے باوجود امریکا میں کورونا وائرس کے اسپتالوں میں ایک دن میں 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض داخل ہوئے، جو اب تک کی سب سے زیادی بڑی تعداد ہے، جن میں 45 ہزار کے قریب بچے شامل ہیں۔

ایک دن میں 62 اموات کے بعد کینیڈین صوبہ کیوبیک نے ان رہائشیوں سے ہیلتھ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، کیوبیک کے صرف 12.8 فیصد رہائشیوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں