سانحہ مری، ہائی کورٹ نے این ڈی ایم اے حکام کو آج ہی طلب کرلیا


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس میں این ڈی ایم اے حکام کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاح تو ہرسال اسی طرح مری جاتے ہیں، این ڈی ایم اے اتنی بڑی باڈی ہے جس میں سارے متعلقہ لوگ موجود ہیں، اپوزیشن بھی ہے، کیا اتنی بڑی باڈی کی کبھی بھی کوئی میٹنگ ہوئی ہے؟

دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ میں درخواست دائر کی، پٹشنر7 جنوری کو مری گیا۔ جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا نہ خدشے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مری جانے پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ حکومت پنجاب کریگی، وزارت داخلہ

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا کر این ڈی ایم اے سے متعلقہ قوانین پڑھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں اس حوالے سے ہدایات لیکر ہی عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے کبھی میٹنگ ہوئی، اس حوالے سے تو باقاعدہ مینجمنٹ پلان ہونا چاہیے تھا، اگر میٹنگ نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی، عدالت کو آ کر آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں