کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

واشنگٹن: امریکہ میں وبائی امراض کے اعلیٰ ترین ماہر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ویریئنٹ اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اور ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ منتقلی کی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ ہر شخص تک پہنچے گا۔

امریکی سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیا ویرینٹ بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا سب سے بڑا وار، دنیا میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ ملک ممکنہ طور پر اومیکرون میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گا تاہم امید ہے آبادی میں اس کے خلاف تحفظ ممکن ہو گا اور ادویات بھی موجود ہوں گی تاکہ اگر کسی پر وائرس کے اثرات آ بھی جائیں اور وہ شدید خطرے سے دوچار ہو تو علاج کرنا بھی آسان ہو۔

ماہر وبائی امراض نے کہا کہ شاید اب ہم اس مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں عالمی وبا کے حوالے سے ہم تبدیلی کے دہانے پر خود کو کھڑا پائیں۔


متعلقہ خبریں