معمر غریب خاتون اچانک مالدار ہو گئیں

Dinar

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریال ، درہم ، دینار ، پائونڈ کا ریٹ کیا رہا؟جانئے


امان: پاکستانی نژاد اردنی معمر غریب خاتون اچانک مالدار ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی نژاد اردنی معمر خاتون عذرا قدسیہ کفایت اللہ خان غربت اور افلاس سے تنگ آ کر مدد کے لیے سرکاری ادارے پہنچ گئیں اور مدد کی درخواست کر دی لیکن وہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں تو اچھی خاصی رقم موجود ہے۔

اکاؤنٹ میں پیسوں کی موجودگی پر خاتون خود بھی حیران رہ گئیں اور ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

خاتون عذار قدسیہ لاعلم تھیں کہ ان کے اکاؤنٹ میں 2008 سے پنشن کی رقم جمع ہو رہی ہے اور اب ان کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم موجود ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق عذرا قدسیہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے اردن ملازمت کے  لیے آئی تھیں جہاں وہ ایک اسپتالوں میں دائی کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتی رہیں تاہم صحت کی خرابی کے باعث اب ان کے کام کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی تقریبات کے دوران ہی دلہن کو طلاق

ریٹائر ہونے کے بعد اردن کی حکومت نے معمر خاتون کو ان کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں شہریت دے دی تھی تاہم عذرا قدسیہ کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی پنشن ہر مہینے بینک اکاؤنٹ میں آ رہی ہے۔ انہیں اردن کے پینشن سسٹم کا علم ہی نہیں تھا۔

دو روز قبل انہوں نے اردن کے صوبے المفرق کے حکام سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے درخواست میں لکھا کہ اب میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی ہوں اور صحت کی خرابی کے باعث مزید کام کرنے کی ہمت نہیں رہی۔ اس لیے گزر بسر کے لیے مدد کی جائے۔

درخواست جمع ہونے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ سال 2008 سے ان کے اکاؤنٹ میں باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ پنشن آ رہی ہے اور اب وہ رقم اتنی ہے کہ وہ انتہائی اچھی زندگی گزار سکتی ہیں۔

حکام نے معمر خاتون کو بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 45 ہزار اردنی دینار جمع ہیں۔


متعلقہ خبریں