عاقب جاوید نے پی ایس ایل گانا بنانے کی مخالفت کر دی


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے نئے گانے کی مخالفت کر دی۔

لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا بنانا صرف پیسے کا ضیاع ہے۔ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں ہے اور پیسہ ضائع کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایس ایونٹ کا آغاز کیا گیا تھا تو تشہری مہم کے لیے گانے کی ضرورت تھی لیکن اب شائقین پی ایس ایل میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

عاقب جاوید نے کہا کہ میچ میں لوگوں کو سنگرز سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اسٹار کھلاڑیوں کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی بننے والے گانے سے کوئی تشہیر نہیں ہوئی صرف پیسے کا ضیاع سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ایک ہی گانا رہنا چاہیے ہر بار ایک نیا گانا بنانے کا فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ہم نے بھی گانے بنائے لیکن جو پہلا گانا مشہور ہوا اس کے بعد کوئی گانا اس طرح سے مشہور نہیں ہوا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ رمیز راجہ جب سے چیئرمین بنے ہیں کرکٹ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ رمیز راجہ نے ٹیم کو اعتماد دیا ہے اور انہوں نے کئی اچھی چیزیں کی ہیں۔ چار ملکی سیریز کی تجویز بھی اچھی ہے۔ اب پاکستان میں بھی ٹیموں کو آنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں