حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

جب تک زندگی ہے،قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتا رہوں گا،وزیراعظم

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔

لاہور میں پارٹی کے ایم پی اے بلال یاسین کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے لیکن اب اسے گھر بھجوانے کےلیے کوئی طریقہ اپنانا چاہیے۔

نئے الیکشنز سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کا بیانیہ بن گیا ہے،سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری: پوری ریاست ذمہ دار، ہائی کورٹ کی وزیراعظم کو ایک ہفتے میں کارروائی کی ہدایت

مریم نواز نے کہا کہ مری میں اموات برفباری سے  نہیں حکومتی بے حسی سے ہوئیں،حکمران بنی گالہ، پی ایم اور سی ایم ہاؤس میں ہیٹر لگا کر سوتے رہے اور عوام مرتے رہے۔

موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی دنیا بھر کو نظر آرہی ہے،عوام کو پتہ ہے  کہ سچ کیاہےاور جھوٹ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں