پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

petrol

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کل حکومت کو ارسال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل چھ روپے، مٹی کا تیل 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیراعظم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں