بھارتی حکومت کے ساتھ مسائل، ٹیسلا کو بھارت جانے میں مشکلات ہیں ، ایلون مسک


الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے 2019 میں اپنی گاڑیاں بھارت میں فروخت کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم تین سال بعد بھی وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ایسا کیوں ہوا؟ اس بارے میں دنیا کے امیر ترین شخص نے خود آگاہ کیا، ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا ہ بھارت میں ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟ جس پر ایلون مسک نے بتایا کہ اس پر اب بھی کام کر رہے ہیں تام حکومت کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ٹیسلا انتظامیہ کی مودی سرکار سے کئی عرصے سے بات چیت جاری ہے تاہم بھارت میں مقامی فیکٹری قائم کرنے اور ملک میں درآمدات پر 100 فیصد کے ٹیکس کی وجہ سے معملات طے نہیں پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مرسڈیز بینز نے بھی بھارت میں رواں برس کی چوتھی سہ مائی  تک مقامی طور پر اسیمبل کی ہوئی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا، یاد رہے بھارت نے سال 2070 تک کاربن اخراج ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں