کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 100 سے ذائد افراد ہلاک


ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سو سے ذائد افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بوئنگ 737  طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کیوبا میں ہونے والے حادثے میں 100 سے ذائد افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

39 سال پرانے بوئنگ طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 104 مسافر سوار تھے۔ بوئنگ طیارہ ہوانا سے ہولگوئین جا رہا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے سے چار افراد کو زندہ نکال کر فوری طور پر ہوانا اسپتال منتقل کردیا۔ تاہم ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ باقی تین زیرعلاج ہیں۔

کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کیوبا میں گزشتہ تین دہائیوں میں پیش آنے والا بدترین حادثہ ہے۔ اس سے قبل ایک کیوبن طیارہ 1989 میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 150 سے ذائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں