رانا شمیم کیس: انکوائری کمیشن بنانے پر فیصلہ محفوظ


رانا شمیم کے عدلیہ میں مداخلت کے الزامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کس بینچ پرشک ہے جو کوئی اور بناتا ہے، جن کا بیان حلفی میں نام ہے وہ بنچز کا حصہ نہیں تھے۔

دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے کہ بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات لگائے گئے، اسی ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار میں ایک تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم توہین عدالت کیس، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر کوئی مس کنڈکٹ کیا ہے تو وہ بنچز نے کیا ہو گا، کیا آپ ان بنچز اور ججز کے خلاف انکوائری چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے 7 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم ،انصار عباسی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جہاں ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں