لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل

لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکی میں لائیو شو کے دوران بچہ کے انٹری نے سب کو ہی ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے چینل میں لائیو شو جاری تھا کہ اس دوران بچہ اسٹوڈیو میں آ گیا اور اینکر کے سامنے رکھے ٹیبل پر چڑ کر دلچسپ شکلیں بنانے لگا۔

بچے کی والدہ جو پروگرام میں موجود تھیں اپنے بچے کی حرکتوں پر برجستہ مسکرا دیں جبکہ پروگرام میں موجود اینکر بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ خاتون اپنے بچے کو بار بار ٹیبل سے نیچے آنے کا اشارہ کرتی رہیں لیکن بچہ اپنی مستیوں میں ہی مگن رہا۔

بعد ازاں خاتون نے تمام ناظرین سے بچے کی لائیو شو میں انٹری پر معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: معمر غریب خاتون اچانک مالدار ہو گئیں

بچے کی لائیو شو میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کے جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TRT World (@trtworld)

اس لائیو شو میں اینکر بچے کی حرکات کے باوجود اپنی ذمہ داری نہیں بھولتا اور سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھتا ہے جبکہ خاتون کو اس صورتحال پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں