سوئیڈن کی وزیر اعظم بھی کورونا میں مبتلا


اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم  میگڈ لینا اینڈرسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 54 سالہ سوئیڈن وزیراعظم میگڈ لینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا اور وہ اب گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

وزیر اعظم میگڈ لینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگر کئی رہنما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئیڈن کے بادشاہ، ملکہ اور ولی عہد بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور اس وقت سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں