جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ سے بھی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکا اور بھارت نے جنوبی افریقہ میں ساتویں ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست کھائی تاہم یہ سیریز بھارتی کپتان کوہلی کی مائیک پر بدتمیزی کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی۔

کرک انفو کے مطابق جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز بھی جیت لی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: آوٹ کیوں نہیں دیا؟ بھارتی کھلاڑیوں نے براڈ کاسٹرز پر تنقید شروع کر دی

دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ایلگر نے بھارتی گیند بازوں کے سامنے جم کر بلے بازی کی اور 240 کے تعاقب میں چٹان کی طرح ‏کھڑے رہے۔ پروٹیز نے بھارت کا 240 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وین ڈر ڈوسن 40، مارکرم 31 اور پیٹرسن 28 ‏بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، شاردل ٹھاکر اور ایشون نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ 3 میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 ‏سے برابر ہو گئی تھی لیکن آج جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کوشکست دے کر یہ سیریز جیت لی اور ایک بار پھر جنوبی افریقہ ہوم گراونڈ میں ناقابل شکست رہا۔


متعلقہ خبریں