وادی کاغان کھل گئی، بالا کوٹ جائیں یا شوگراں، اب کوئی رکاوٹ نہیں


بالاکوٹ اور وادی کاغان میں سیاحت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، سیاحوں کو ایس او پیز کے تحت شوگراں جانے کی اجازت ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنر بالا کوٹ کی طرف سے جاری نوٹی فی کیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ صدام حسین میمن نے کہا ہے کہ ناران بند ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو وہاں  جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اے سی بالاکوٹ نے کہا کہ سیاح کیوائی تک  اپنی ذاتی گاڑی پر جا سکتے ہیں  تاہم انہیں شوگراں جانے کے لیے جیپ درکار ہو گی  اور ٹائر پر چین باندھنا ضروری ہو گا۔

ہوٹلوں میں گنجائش ختم ہونے پر مزید سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ وہ کسی مشکل سے دوچار نہ ہوں۔

خیال رہے کہ سانحہ مری کے بعد انتظامیہ نے وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں