اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


اسلام آباد سمیت ملک  کے مختلف  علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

دیر بالا،شانگلہ،ضلع خیبر، مالاکنڈ ،مردان،سوات،ضلع باجوڑ میں شدید زلزلہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چلاس ، پشاور، بالاکوٹ، بٹگرام،صوابی ،چترال ،وادی نیلم،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کےمطابق زلزلے کی شدت 5.6اورگہرائی 100کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 200کلومیٹر دور افغانستان میں تھا۔


متعلقہ خبریں