کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی

کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم کراچی میں کورونا کی شرح 35 فیصد سے زیارہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی شرح میں مزید 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا کی شرح میں اضافے کے بعد کراچی میں کورونا کی شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح 6.95 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں کورونا کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کی شرح 8.50، کوئٹہ میں 0.95 جبکہ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی یومیہ شرح 2.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں کورونا کی شرح 5.43، بنوں میں یومیہ شرح 1.01 اور مردان میں 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گوجرانوالہ، ملتان، اسکردو، دیامر میں یومیہ شرح صفر رہی۔


متعلقہ خبریں