عمرہ زائرین کیلئے نئی پابندیاں

عمرہ زائرین کیلئے نئی پابندیاں

فائل: فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے بچاؤ کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام 3 مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کی عمر 12 سال اور اس سے زائد ہونی چاہیے جبکہ زائرین کو کورونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا اسٹیٹس بھی دکھانا ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 لاکھ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکہ میں 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح برازیل میں کورونا کے ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن کی وزیر اعظم بھی کورونا میں مبتلا

برطانیہ میں کورونا کے 99 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 3 لاکھ 29 ہزار سے زائد، ترکی میں 67 ہزار سے زائد، روس میں 23 ہزار سے زائد، اٹلی میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اور اسپین میں ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں