سونے کی قیمت میں اضافہ

سونا (gold)

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 296 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل پر دستخط کر دیئے

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں