حریم شاہ اور شیخ رشید کی دوستی کیسے ہوئی ؟


اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے دوستی کے آغاز کی تفصیلات بتا دیں۔

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے دوستی کب اور کیسے ہوئی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ تقریباً 6 سے 7 سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی اور میں انہیں زیادہ نہیں جانتی تھی بس یہی معلوم تھا کہ وہ ایک سیاستدان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلقہ بندیاں ہونے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں ںے شیخ رشید احمد سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس کے بعد شیخ رشید نے انہیں اپنا موبائل نمبر لکھوانے کے بعد کہا کہ مجھے مس کال دے دیں۔

حرایم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید احمد نے ان سے کہا کہ وہ لاہور جائیں تو ان کی مہمان ہوں گی جبکہ شیخ رشید احمد نے انہیں لال حویلی آنے کی بھی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد حریم شاہ اور شیخ رشید میں دوستی کا آغاز ہو گیا۔


متعلقہ خبریں