پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

شیل پاکستان کا پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147.82 ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرول اور مہنگاہوگا، موبائل فون ، گاڑیاں ، میک اپ اور اسٹیشنری مہنگی ہونے کا امکان

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تین روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116.48 جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں